QR CodeQR Code

سانحہ سول ہسپتال اور وکیل رہنماء کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک اور دہشتگرد گرفتار

9 Sep 2017 19:41

گرفتار ملزم بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر بلال انور کاسی ایڈووکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ کی ٹیم میں شامل تھا۔ وہ بلال انور کاسی کے قتل کے بعد 8 اگست 2016ء کو سول ہسپتال کوئٹہ میں خودکش بم دھماکے میں بھی ملوث تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ سول ہسپتال اور وکیل رہنماء کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ پر چھاپہ مار کر ایک اہم اور مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر بلال انور کاسی ایڈووکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ کی ٹیم میں شامل تھا۔ وہ بلال انور کاسی کے قتل کے بعد 8 اگست 2016ء کو سول ہسپتال کوئٹہ میں خودکش بم دھماکے میں بھی ملوث تھا۔


خبر کا کوڈ: 667695

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/667695/سانحہ-سول-ہسپتال-اور-وکیل-رہنماء-کی-ٹارگٹ-کلنگ-میں-ملوث-ایک-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org