0
Saturday 9 Sep 2017 20:28

کراچی کے ساحل ہاکس بے پر 12 افراد ڈوب گئے، 9 لاشیں نکال لی گئیں

کراچی کے ساحل ہاکس بے پر 12 افراد ڈوب گئے، 9 لاشیں نکال لی گئیں
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے ساحل ہاکس بے میں پکنک کیلئے آئے 12 افراد سمندر کی لہروں کی نذر ہوگئے، جن میں سے 9 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے سے تنگ آکر شہری ساحل سمندر کا رُخ کرتے ہیں، لیکن اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کئی منچلے سمندر کی موجوں کے مزے لوٹتے آگے بڑھ جاتے ہیں اور جان کی بازی بھی ہار جاتے ہیں اور اب تک مختلف واقعات میں سینکڑوں افراد ڈوب کر اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ کراچی کے ساحل ہاکس بے پر بھی نارتھ کراچی اور ناظم آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد پکنگ منانے آئے تھے کہ سمندر میں نہاتے ہوئے 12 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 9 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ تین افراد کو ماہر غوطہ خوروں نے بے ہوشی کی حالت میں باہر نکال لیا ہے۔ ڈوبنے والے افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سمندر میں نہانے کے دوران 3 افراد ڈوب گئے تھے، جنہیں بچانے کیلئے دیگر افراد بھی سمندرکی حدود کے اندر چلے گئے اور 12 افراد سمندر کی تیز لہروں کی لپیٹ میں آگئے۔ ریسکیو اہکار کے مطابق چار بار پولیس اہلکاروں نے ان افراد کو تیز لہروں میں جانے سے منع کیا تھا، لیکن ان افراد نے پولیس کی ہدایات کو نظر انداز کیا، ساتھ دفعہ 144 کے مطابق سمندر پر نہانے پر پابندی بھی عائد تھی۔
خبر کا کوڈ : 667703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش