QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کا ہاکس بے پر 9 افراد کے ڈوب کر جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

9 Sep 2017 20:38

اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اس طرح کے حادثات کو روکنے کیلئے متعلقہ اداروں اور عوام کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے ساحل سمندر ہاکس بے پر انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس طرح کے حادثات کو روکنے کیلئے متعلقہ اداروں اور عوام کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ واضح رہے کہ آج ہاکس بے پر نارتھ کراچی اور ناظم آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد پکنگ منانے آئے تھے کہ سمندر میں نہاتے ہوئے 12 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 9 کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ تین افراد کو ماہر غوطہ خوروں نے بے ہوشی کی حالت میں باہر نکال لیا۔


خبر کا کوڈ: 667704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/667704/بلاول-بھٹو-کا-ہاکس-بے-پر-9-افراد-کے-ڈوب-کر-جاں-بحق-ہونے-افسوس-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org