QR CodeQR Code

اللہ کا حکم ہے کہ مظلوموں اور مجبوروں کا ساتھ دیں

برما میں مسلمانوں کے قتل عام کو بند کرانے میں اسلامی ممالک اپنا کردار ادا کریں، جامعہ روحانیت بلتستان

روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار عالمی برادری کے ضمیر کیلئے چیلنج ہے

9 Sep 2017 20:05

مرکزی دفتر سے جاری ایک بیان میں جامعہ روحانیت بلتستان قم کے صدر کا کہنا تھا کہ برما میں مسلمانوں پر جاری ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، مسلمانوں کی نسل کشی کرنا افسوسناک ہے، ہم اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان اور مسلم ممالک سے اس ظلم کو فوری رو کنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ روحانیت بلتستان قم کے مرکزی دفتر سے جاری ایک بیان میں برما میں مسلمانوں پر ڈھائے گئے ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جے آر بی کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار عالمی برادری کے ضمیر کیلئے چیلنج ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ انسانی حقوق کے چمپئین اسی طرح خاموش ہیں، جس طرح وہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا حکم ہے کہ مظلوموں اور مجبوروں کا ساتھ دیں، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، مسلمانوں کو ان کی مدد کو پہنچنا چاہیے۔ سید احمد رضوی نے مطالبہ کیا کہ برما میں مسلمانوں کے قتل عام کو بند کرانے میں اسلامی ممالک اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برما میں مسلمانوں پر جاری ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، مسلمانوں کی نسل کشی کرنا افسوسناک ہے، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان اور مسلم ممالک سے اس ظلم کو فوری رو کنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 667792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/667792/برما-میں-مسلمانوں-کے-قتل-عام-کو-بند-کرانے-اسلامی-ممالک-اپنا-کردار-ادا-کریں-جامعہ-روحانیت-بلتستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org