0
Sunday 10 Sep 2017 11:26

خیبر پختونخوا، ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی

خیبر پختونخوا، ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ پشاور اور ملحقہ علاقوں میں جہاں ایک طرف ڈینگی کے حملے جاری ہیں تو دوسری جانب انتظامیہ ڈینگی سے بچاؤ کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی۔ پشاور کے بعد ڈینگی کی وبا نے ڈی آئی خان کا بھی رخ کر لیا، جہاں ڈینگی کا پہلا مریض دوران علاج دم توڑ گیا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی۔ ادھر پشاور کے نواحی اور متاثرہ علاقوں میں اسپرے کے لئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ اس موقع پر اسپرے کرنے والی ٹیموں کو اُن کے کام اور مقاصد کے بارے میں سمجھایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس پر جلد قابو پالیں گے، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ مزید کوئی جانی نقصان نہ ہو۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2052 افراد کا معائنہ کیا گیا، جن میں مزید 115 نئے مریض سامنے آئے، جہیں مختلف ہسپتالوں میں داخل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 667859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش