QR CodeQR Code

آئی ایس او پاکستان کے جوان ولایت کی امیدوں کا مرکز ہیں، سرفراز نقوی

10 Sep 2017 13:52

عید غدیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں آئی ایس او کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ غدیر کے موقع پر رسول خدا (ص) نے خداوند کریم کے حکم کے مطابق دین کے مکمل ہونے کا اعلان کیا، آج مسلمانوں کی مشکلات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مسلم حکمرانوں نے اپنا رول ماڈل اسلام کی بجائے مغرب کو بنا رکھا ہے، اس کیساتھ ساتھ مسلم حکمرانوں کا آپس میں اختلاف دشمن کو کارروائی کا موقع دے رہا ہے، مسلمانوں کی مشکلات کا حل باہمی اتحاد و وحدت میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز حسین نقوی نے عید غدیر کے موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ غدیر اسلامی تاریخ کا بہت بڑا حصہ ہے، اس موقع پر رسول خدا (ص) نے خداوند کریم کے حکم کے مطابق دین کے مکمل ہونے کا اعلان کیا، آج مسلمانوں کی مشکلات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مسلم حکمرانوں نے اپنا رول ماڈل اسلام کی بجائے مغرب کو بنا رکھا ہے، اس کیساتھ ساتھ مسلم حکمرانوں کا آپس میں اختلاف دشمن کو کارروائی کا موقع دے رہا ہے، مسلمانوں کی مشکلات کا حل باہمی اتحاد و وحدت میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمیں ملک، قوم اور دین کیساتھ عہد کرتے ہوئے خطبہ غدیر کو عملی جامہ پہنانا ہوگا، اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور اسلام ہی امن و آشتی کا پیغام دیتا ہے۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کے جوان ولایت کی امیدوں کا مرکز ہیں، ولایت، ہمارے جوانوں کے خون میں اتنی رچی بسی ہونی چاہیئے کہ خون کا ہر قطرہ ولایت کی گواہی دے۔


خبر کا کوڈ: 667908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/667908/آئی-ایس-او-پاکستان-کے-جوان-ولایت-کی-امیدوں-کا-مرکز-ہیں-سرفراز-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org