QR CodeQR Code

انصار الشریعہ کا گرفتار پروفیسر مشتاق خواجہ اظہار حملے میں ہلاک دہشتگرد حسان کا ماموں نکلا

10 Sep 2017 17:06

دہشتگرد پروفیسر مشتاق نے بھانجے حسان کے ذریعے ہی یونیورسٹی کے لڑکوں تک رسائی حاصل کی تھی، پروفیسر مشتاق نے جوہر یونٹ کا بھی انکشاف کیا اور بتایا کہ جوہر یونٹ کے لڑکے فرار دہشتگرد سروش سے رابطے میں تھے، تنظیم کو ٹارگٹ کلنگ کیلئے اسلحہ مزمل اور سروش نے دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ دہشتگرد تنظیم انصار الشریعہ کے گرفتار دہشتگرد نے مزید تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے، پروفیسر مشتاق ایم کیو ایم کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن پر حملہ کرنے والے دہشتگرد حسان کا ماموں نکلا، بھانجے کے ذریعے یونیورسٹی تک رسائی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق پڑھے لکھے دہشتگردوں کے مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے آنے لگے۔ ایک کے بعد ایک نیا پنڈورا باکس کھلنے لگا۔ انصار الشریعہ کے گرفتار دہشتگرد پروفیسر مشتاق ہلاک دہشتگرد حسان کا ماموں نکلا۔ ماموں نے بھانجے کے ذریعے ہی یونیورسٹی کے لڑکوں تک رسائی حاصل کی تھی۔ پروفیسر مشتاق نے جوہر یونٹ کا بھی انکشاف کیا اور بتایا کہ جوہر یونٹ کے لڑکے فرار دہشتگرد سروش سے رابطے میں تھے۔ تنظیم کو ٹارگٹ کلنگ کیلئے اسلحہ مزمل اور سروش نے دیا تھا۔ گینگ ستر ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک کی پستول استعمال کر رہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 667963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/667963/انصار-الشریعہ-کا-گرفتار-پروفیسر-مشتاق-خواجہ-اظہار-حملے-میں-ہلاک-دہشتگرد-حسان-ماموں-نکلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org