0
Sunday 10 Sep 2017 21:34

وزیر خارجہ خواجہ آصف سوموار کو ایک روزہ دورے پر ایران جائینگے

وزیر خارجہ خواجہ آصف سوموار کو ایک روزہ دورے پر ایران جائینگے
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کل ایک روزہ دورے پر ایران جائیں گے، جہاں وہ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایک روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف سے اہم ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں خطے کے حوالے سے امریکی پالیسی، مسئلہ افغانستان اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے حوالے سے اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ وزیر خارجہ ایرانی قیادت تک پاکستان کا پیغام پہنچائیں گے۔ ذرائع کے مطاق خواجہ آصف ایرانی نائب صدر برای اقتصادی اُمور محمد نہاوندیان کیساتھ بھی کلیدی ملاقات کریں گے۔ دونوں ملکوں کے مابین وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کا امکان ہے۔ ان ملاقاتوں کے دوران ایرانی حکام سے دوطرفہ تجارت، معاشی سرگرمیوں میں اضافے پر بھی گفتگو ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 668017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش