0
Monday 11 Sep 2017 08:49

پابندی کے باوجود فلاح انسانیت فاونڈیشن کیجانب سے روہنگیا مسلمانوں کیلئے خوراک کی ترسیل کا آغاز

پابندی کے باوجود فلاح انسانیت فاونڈیشن کیجانب سے روہنگیا مسلمانوں کیلئے خوراک کی ترسیل کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ جماعۃ الدعوۃ سرگودھا کے زیر اہتمام مرکز ابو بکر میں برمی مسلمانوں پر ظلم و ستم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں جماعۃ الدعوۃ کے ضلعی امیر مولانا محمد ادریس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہم احتجاج، جلوس اور کارواں کی صورت میں اپنے برمی مسلمان بھائیوں پر ہونے والے ظلم وستم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، تو وہاں ہمیں ان کے لیے راشن، بستر، ادویات اور خیموں کا بھی اہتمام کرنا ہے، کیونکہ اس وقت ہزاروں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں اور ہجرت کر کے سرحدی علاقوں میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سرگودہا میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کالعدم جماعۃ الدعوہ کے ضلعی رہنماء نے کہا کہ میں فلاح انسانیت فاونڈیشن کے رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں اپنے برمی مسلمان بھائیوں کے لیے خوراک بستر اور خیموں کا انتظام کیا ہے اور بنگلہ دیشی سرحدی علاقے دریائے ناف کے کنارے سبز رنگ کے علاقہ میں خوراک کی ترسیل شروع کی ہے، کثیر تعداد میں لوگوں کو صبح و شام کے وقت کھانا مہیا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخیر حضرات اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے ساتھ تعاون کریں، کیونکہ اس وقت یہی کرنے کا کام ہے۔
خبر کا کوڈ : 668065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش