0
Monday 11 Sep 2017 10:54

حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اقدامات کرے، نصراللہ بلوچ

حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اقدامات کرے، نصراللہ بلوچ
اسلام ٹائمز۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی جاری کردہ سفارشات پر عملدرآمد کرکے لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائے گئے بین الاقوامی میثاق پر حکومت دستخط کرکے لاپتہ افراد کے حوالے سے قانونی تقاضے پورے کرے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان میں جاری آپریشن بند کرکے لاپتہ افراد کو بازیاب کرائیں اور بین الاقوامی برادری کے نمائندگان صوبے کا دورہ کرکے حقیقت پر مبنی صورتحال کا جائزہ لیں۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز غیر سرکاری تنظیم ہے، جو 2009ء سے لے کر اب تک بلوچستان میں لاپتہ ہونیوالے افراد کی بازیابی کیلئے پرامن آئینی طریقے سے جدوجہد کر رہی ہے۔ تنظیم نے لاپتہ افراد کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان، ہائیکورٹ میں کیسز لے جانے کے ساتھ ساتھ، پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج کرنے کے علاوہ کوئٹہ سے کراچی اور اسلام آباد تک لانگ مارچ بھی کیا۔ گذشتہ 2808 دنوں سے احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ بھی جاری ہے۔ تنظیم بلوچستان کے مسئلے کو سیاسی مسئلہ سمجھتی اور سیاسی طریقے سے ہی اس کو حل کیا جا سکتا ہے۔ اس بات کا اعتراف وفاقی سطح پر حکومتوں نے بھی کیا ہے، کیونکہ آپریشن کے بعد وفاقی سطح پر بننے والی ہر حکومت کئی بار بلوچ عوام سے معافی مانگتی رہی ہے کہ بلوچستان میں زیادتیاں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے محرومیاں بڑھی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 668111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش