0
Monday 11 Sep 2017 15:46

ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی نظام سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دیدی

ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی نظام سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دیدی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر سندھ حکومت نے ہمارے ساتھ تعاون نہ کیا تو بلدیاتی اداروں سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے بہادر آباد میں قائم عارضی مرکزی دفتر میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے سندھ حکومت کو تنبیہ کی کہ اگر ان کے ساتھ تعاون نہ کیا گیا تو تمام بلدیاتی اداروں سے مستعفی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے بلدیاتی اداروں پر کرپٹ افسر مسلط کئے اور نمائندوں کو کاموں سے روکا تو اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے، سندھ حکومت نے روش نہ بدلی تو سارے بلدیاتی نمائندوں سے استعفیٰ لیا جا سکتا ہے۔ فاروق ستار نے بلدیاتی نمائندوں پر بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں کو ریلیف نہیں مل رہا، میئر، ڈپٹی میئر یا چیئرمین جس کی بھی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی وہ عہدے پر نہیں رہے گا۔ انہوں نے بلدیاتی نمائندوں کو ہدایت کی کہ کراچی میں کچرا اٹھانے اور سیوریج نظام بہتر بنانے کے لئے کیلیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 668203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش