0
Monday 11 Sep 2017 19:08

پاک بحریہ کی پہلی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا

پاک بحریہ کی پہلی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے زیراہتمام پہلی میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ کی تاریخ میں پہلی بار میری ٹائم سیکورٹی سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ورکشاپ کے پہلے روز افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی نیوی وار کالج کے کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس تھے۔ افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ریئر ایڈمرل معظم الیاس نے کہا کہ گوادر بندرگاہ قومی اقتصادی ترقی کی بنیاد اور پاکستان بالخصوص بلوچستان کی خوشحالی کا وسیلہ ہے، پاکستان توانائی کی بین الاقوامی گزرگاہ ”آبنائے ہرمز“ کے قریب واقع ہے، جو پٹرولیم کی کل بحری تجارت کے 30 فیصد کی آبی گزرگاہ ہے، ورکشاپ کا مقصد بحری معیشت اور سمندر سے جڑے قومی سیکیورٹی خدشات سے متعلق آگہی پھیلانا ہے، میری ٹائم سکیورٹی تمام بحری خطرات بشمول ریاستی وغیر ریاستی عناصر کے خطرات سے محفوظ رکھتی ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خطے کی میری ٹائم صورت حال پر نظر رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 668256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش