0
Monday 11 Sep 2017 19:43

ایم ڈبلیو ایم قائداعظم کی امنگوں کے مطابق پاکستان کی تکمیل کی کوششوں کو جاری رکھے گی، علامہ مقصود ڈومکی

ایم ڈبلیو ایم قائداعظم کی امنگوں کے مطابق پاکستان کی تکمیل کی کوششوں کو جاری رکھے گی، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ سولجر بازار میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی یوم وفات کے موقع پر قرآن خوانی و مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا۔ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے جس پاکستان کی بنیاد رکھی تھی آج ہم اس پاکستان سے بہت زیادہ دور ہیں، قائداعظم ایسا پاکستان چاہتے تھے کہ جہاں بلا رنگ و نسل تمام افراد اپنی زندگی بسر کرسکیں، قائداعظم اپنے ان اوصاف کی بناء پر عزم و استقلال اور واضح نصب العین اور دانشمندی کے اعلی درجوں پر فائز تھے، انہی اوصاف کی بناء پر قائداعظم کٹھن حالات کا سامنا کرتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے آزاد مملکت کے قیام میں کامیاب و کامران ہوئے، قائداعظم کے یوم وفات کے موقع پر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہمیں ان اصولوں پر کاربند رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا جن اصولوں پرہمارے عظیم قائد تمام زندگی کاربند رہے۔ مجلس ترحیم سے خطاب میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم بانی پاکستان کی امنگوں کے مطابق پاکستان کی تکمیل کی کوششوں کو جاری رکھے گی۔ بعد از مجلس عزا فاتحہ خوانی کی اور پاکستان کی سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 668266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش