0
Monday 11 Sep 2017 23:15

موجودہ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان سے بہت دور نظر آتا ہے، علی نقوی

موجودہ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان سے بہت دور نظر آتا ہے، علی نقوی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ یوتھ کراچی ڈویژن کے ناظم علی نقوی نے کہا ہے کہ موجودہ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان سے بہت دور نظر آتا ہے، پاکستان جسکا نظریہ اسلامی فلاحی ریاست کا تھا، وہ آج کہیں نظر نہیں آتا، جس کی بنیادی وجہ بانی پاکستان بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح ؒ سے دوری ہے، آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیئے کہ ہم اپنی تمام تر انفرادی و اجتماعی توانائیاں پاکستان کی ترقی و سربلندی کیلئے وقف کرینگے۔ قائداعظم حضرت محمد علی جناح ؒ کے 69 ویں یوم وفات کی مناسبت سے اپنے بیان میں علی نقوی نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو قائداعظم حضرت محمد علی جناحؒ کے افکار، تعلیمات اور انکی شخصیت کا گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہئیے، قائداعظم نے ہمیشہ مسلمانوں کے تحفظ اور خودمختاری کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کی شخصیت سے اپنے حقوق سے کسی طور دست بردار نہ ہونے کا سبق اور اپنے حقوق کی جدوجہد مثبت انداز میں جاری رکھنے کا سبق ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات کا ناصرف مطالعہ کرنا چاہیئے، بلکہ ان پر عمل کرنے کی کوشش بھی کرنی چاہیئے، قائداعظم کی تعلیمات و افکار پر عمل کرکے ہم اپنے مستقبل کو بہتر اور تابناک بنا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 668309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش