0
Tuesday 12 Sep 2017 00:14

آرمی چیف کی آسٹریلیا کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی آسٹریلیا کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف دو روزہ سرکاری دورے پر آسٹریلیا پہنچ گئے جہاں انہوں نے آسٹریلیا کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آسٹریلین آرمی چیف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ کینبرا میں ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے دستے نےگارڈ آف آنر پیش کیا۔ آرمی چیف نے ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز میں آسٹریلین نیول چیف اور آرمی چیف سے ملاقاتیں بھی کیں۔ آرمی چیف نے آسٹریلین پارلیمنٹ میں آسٹریلیا کے وزیرخارجہ مس جولی بشپ اور وزیر دفاع سے بھی ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق آسٹریلین سویلین اور عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں آرمی چیف نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور خطے میں قیام امن کیلئے پاک فوج کی قربانیوں اور کوششوں سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پپاکستان کی کوششوں کے باعث سیکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہوئی۔ پاکستان قیام امن کیلئے کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان امید کرتا ہے کہ عالمی برادری سیکیورٹی حوالے سے پاکستان کے تحفظات دور کرے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلین قیادت نے انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 668317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش