0
Tuesday 12 Sep 2017 00:50

خواجہ آصف دورہ ایران مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے

خواجہ آصف دورہ ایران مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف ایک روزہ دورہ ایران مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے۔ خواجہ آصف نے اپنے دورہ ایران میں ایرانی صدر سے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال اور افغانستان میں امن و استحکام پر بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے رابطوں پر اظہار اطمنان کیا، ملاقات میں باہمی دوستانہ اور تاریخی برادرانہ تعلقات کوفروغ دینے پراتفاق کیا گیا۔ تجارت معیشت اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
پاکستان نے امریکہ کی نئی پالیسی کے بعد خطے کے اہم اور دوست ممالک سے رابطہ کرنے اور اپنا موقف واضح کرنے کے لئے ان دوروں کا آغاز کیا ہے، اس سے قبل آصف خواجہ چین کے دورہ کر کے آئے ہیں اور آج وہ اس سلسلے میں ترکی کا دورہ بھی کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 668321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش