QR CodeQR Code

کشمیری عوام بھارت کے خلاف دلیرانہ جدوجہد کر رہے ہیں، سردار عتیق

12 Sep 2017 10:15

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور بھارت کے جھوٹ کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے گڑھی دوپٹہ، نوشیرہ، دچھور میراں، کائی منجہ، موئیاں سیداں، موئیاں کھکھیاں اور نیاں سراں گلی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے سیاسی حقوق پر شبخون مارنے والے انجام کو پہنچ چکے، اب وہ قصہ ماضی بن چکے ہیں انہیں اپنے کرتوتوں کا حساب دینا ہو گا۔ کشمیری عوام بھارت کے خلاف دلیرانہ جدوجہد کر رہے ہیں۔ خارجہ پالیسی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور بھارت کے جھوٹ کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے مگر مودی کی دوستی کا دم بھرنے والے اب بھی اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہیں، ان سے کسی خیر کی توقع نہیں۔


خبر کا کوڈ: 668399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/668399/کشمیری-عوام-بھارت-کے-خلاف-دلیرانہ-جدوجہد-کر-رہے-ہیں-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org