0
Tuesday 12 Sep 2017 18:47

شمالی وزیرستان، مکان میں بارودی سرنگ کے دھماکہ سے ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

شمالی وزیرستان، مکان میں بارودی سرنگ کے دھماکہ سے ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی
اسلام ٹائمز۔ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) شمالی وزیرستان میں ایک مکان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق حال ہی میں علاقہ ڈانڈے درپہ خیل واپس آنے والے متاثرین میں سے ایک خاندان کے افراد آج اپنے گھر میں صفائی میں مصروف تھے کہ اس دوران مکان میں پہلے سے نصب بارودی سرنگ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں عرفان اللہ نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے دیگر 5 افراد کو طبی امداد کےلئے میران شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 668534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش