QR CodeQR Code

پشاور ہائیکورٹ، ایم ڈی خیبر بینک کی برطرفی کا اعلامیہ معطل کردیا

12 Sep 2017 20:31

صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف درخواست میں ایم ڈی خیبر بینک شمس القیوم نے اپنی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معزز عدالت سے مدت ملازمت میں دو سال توسیع دینے کی گزارش کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی خیبر بینک کی برطرفی سے متعلق جاری کیا گیا صوبائی حکومت کا اعلامیہ معطل کر دیا۔ صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف درخواست میں ایم ڈی خیبر بینک شمس القیوم نے اپنی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معزز عدالت سے مدت ملازمت میں دو سال توسیع دینے کی گزارش کی تھی۔ عدالت کے دو رکنی بنچ نے ان کی برطرفی کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور وزیر خزانہ سے جواب طلب کیا۔ یاد رہے کہ شمس القیوم نے وزیرخزانہ مظفر سید کے خلاف اخبار میں اشتہار چھپوایا تھا جس میں یہ الزامات عائد کیے گئے تھے کہ وزیر خزانہ بنک کا پیسہ پارٹی مقاصد کے لئے خرچ اور بھرتیوں اور بنک کھاتوں میں مداخلت کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی اور شمس القیوم کو نوکری سے برطرف کرنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 668556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/668556/پشاور-ہائیکورٹ-ایم-ڈی-خیبر-بینک-کی-برطرفی-کا-اعلامیہ-معطل-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org