0
Tuesday 12 Sep 2017 22:50

سندھ حکومت عزاداری امام حسینؑ کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کیخلاف کارروائی کرے، علی حسین

سندھ حکومت عزاداری امام حسینؑ کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کیخلاف کارروائی کرے، علی حسین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت محرم الحرام سے قبل مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور استرکاری کے انتظام کو یقینی بنائے، عزاداری امام حسینؑ امت مسلمہ کے درمیان وحدت کا مظہر ہے، یہ عزاداری ہی ہے کہ جس نے حسینی اور یزیدی افکار کے درمیان فرق واضح کیا، ایم ڈبلیو ایم کے ذمہ داران عزاداروں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی کوششیں مزید تیز کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں آمد محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میر تقی ظفر، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علامہ صادق جعفری، آصف صفوی، میثم عابدی سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ علی حسین نقوی نے مزید کہا کہ عزاداری امام حسینؑ کے اجتماعات کو لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، عزاداری امام حسینؑ امت مسلمہ کے درمیان وحدت کی علامت ہے، ایک ہزار سال سے شیعہ و سنی عوام مل کر امام حسینؑ کی شہادت کے ایام مناتے ہیں، سندھ حکومت کو چاہیئے کہ عزاداری امام حسینؑ کی راہ میں رکاوٹ بننے والی والے عناصر کیخلاف کارروائی کرے۔ علی حسین نقوی نے ایم ڈبلیو ایم کے ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں عزاداران امام حسینؑ کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی کوششیں مزید تیز کریں۔
خبر کا کوڈ : 668596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش