QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے ہرگز غافل نہیں، مسعود خان

13 Sep 2017 07:49

وفاقی وزراء سے ملاقات میں صدر آزاد ریاست کا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی کریں اور پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے چیئرمین مجلس قائمہ برائے خارجہ امور اور وفاقی وزیر اویس لغاری نے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے ہرگز غافل نہیں ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے سفارتی سطح پر کوشاں ہیں، امریکہ سمیت عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی کریں اور پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جائے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دیں، پاکستان کو اب مزید کسی قسم کا دبائو برداشت نہیں کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 668631

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/668631/مقبوضہ-کشمیر-کی-صورتحال-سے-ہرگز-غافل-نہیں-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org