QR CodeQR Code

حکومت میں شمولیت کے بارے میں بات چیت جاری ہے،شجاعت، حکومت میں شمولیت کا ارادہ نہیں، مولانا فضل الرحمن

21 Apr 2011 12:32

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق ق لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کا نیا فارمولا طے پا گیا ہے۔ مسلم لیگ ق ذرائع کے مطابق ق لیگ کی جانب سے چاروں صوبائی صدور وفاقی کابینہ کا حصہ بنیں گے۔ یہ فیصلہ پارٹی کو اندرونی انتشار سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی، امیر مقام، غوث بخش مہر اور جام یوسف کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے تسلیم کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت میں شمولیت کے بارے میں بات چیت چل رہی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے وزارتوں پر بات نہیں ہوئی، تمام فیصلے پارٹی کو اعتماد میں لے کر کئے جائیں گے۔ حسین چوہدری مونس الٰہی کے کیس کی تحقیقات سے ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ظفر قریشی کو ہٹانے کی خبروں پر ان کا کہنا تھا کہ کیس سپریم کورٹ میں ہے۔ ظفر قریشی نے اپنی رپورٹ جمع کرا دی ہے اس لئے انہیں ہٹایا گیا۔ 
ادھر بعض ذرائع کے مطابق ق لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کا نیا فارمولا طے پا گیا ہے۔ مسلم لیگ ق ذرائع کے مطابق ق لیگ کی جانب سے چاروں صوبائی صدور وفاقی کابینہ کا حصہ بنیں گے۔ یہ فیصلہ پارٹی کو اندرونی انتشار سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی، امیر مقام، غوث بخش مہر اور جام یوسف کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔
ادھر برسلز میں جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کا حکومت میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں۔ برسلز میں اے آر وائی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ہم دوسروں کے اعمال کے ذمہ دار نہیں ہو سکتے۔


خبر کا کوڈ: 66867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/66867/حکومت-میں-شمولیت-کے-بارے-بات-چیت-جاری-ہے-شجاعت-کا-ارادہ-نہیں-مولانا-فضل-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org