QR CodeQR Code

آئی ایس او پاکستان کے سالانہ کنونشن کا آغاز جمعہ سے لاہور میں ہوگا، انتظامات مکمل

13 Sep 2017 17:22

چیئرمین نیئر عباس جعفری نے بتایا کہ تین روزہ کنونشن 15 ستمبر سے مرقد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر شروع ہوگا، کنونشن میں طلبہ کے فکر و شعور کی بلندی اور اعلی اخلاق سے مزین رکھنے کیلئے مختلف پروگرامات منظم کئے جا رہے ہیں جبکہ کنونشن کے پہلے روز شہدا ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور انکی یاد کو تازہ کرنے کیلئے "شبِ شہدا" کا اہتمام کیا جائے گا اور ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی قبر پر اسکاؤٹ سلامی ہو گی جس میں شہدا کی فیمیلز بھی شرکت کریں گی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں تنظیم کے مرکزی صدر کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین کنونشن نے شرکا کو بتایا کہ ملک بھر کے تمام ڈویژن میں مرکزی عہدیدران کے دورہ جات کا سلسلہ مکمل ہو چکا ہے، رابطہ مہم میں فعال اراکین اور سابقین کو کنونشن میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ چیئرمین نیئر عباس جعفری نے بتایا کہ تین روزہ کنونشن 15 ستمبر سے مرقد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر شروع ہوگا، کنونشن میں طلبہ کے فکر و شعور کی بلندی اور اعلی اخلاق سے مزین رکھنے کیلئے مختلف پروگرامات منظم کئے جا رہے ہیں جبکہ کنونشن کے پہلے روز شہدا ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور انکی یاد کو تازہ کرنے کیلئے "شبِ شہدا" کا اہتمام کیا جائے گا اور ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی قبر پر اسکاؤٹ سلامی ہو گی جس میں شہدا کی فیمیلز بھی شرکت کریں گی۔ شب شہدا میں علماء کرام کے خطاب کیساتھ ساتھ دستہ امامیہ کے احمد ناصری اور عاطر حیدر ترانہ شہادت اور نوحہ خوانی کریں گے۔ کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں طلبا سمیت سینئرز سابقین علما شرکت کریں گے۔ کنونشن کے آخری روز مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنونشن کے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مرکزی صدر سید سرفراز نقوی کا کہنا تھا کہا آ ئی ایس او کا مرکزی سالانہ 46 واں مہدویت امید بشریت کنونشن تنظیم کی فعالیت کا آئینہ دار ہونے کے علاوہ اتحاد و وحدت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ کنونشن کے ایجنڈے کے بارے مزید بتایا کہ عالمی کانفرنس بعنوان مہدویت امید بشریت ہفتہ کو منعقد ہوگی جس میں سربراہ مجلس وحد ت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مولانا ضیا شاہ بخاری سمیت بیرون ملک سے اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ کنونشن کے دوسرے روز جشن مباہلہ کا انعقاد ہوگا جس میں آغاز سخاوت قمی کا خصوصی خطاب ہوگا جبکہ معروف منقبت خواں مقدس کاظمی منقبت خوانی کریں گے۔ کنونشن کے دیگر اہم پروگرامات میں سابقین اجتماع، محبین کنونشن اور تعلیمی کانفرنس شامل ہیں۔ اجلاس میں امامیہ چیف اسکاؤٹ زاہد مہدی، مرکزی نائب صدر علی کاظمی، مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نثار کاظمی، سینیئر نائب صدر مدثر عباس، مرکزی سیکرٹری تعلیم یاور عباس، مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت قاسم شمسی، مرکزی رہنما نوید شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 668803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/668803/آئی-ایس-او-پاکستان-کے-سالانہ-کنونشن-کا-آغاز-جمعہ-سے-لاہور-میں-ہوگا-انتظامات-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org