QR CodeQR Code

شریف برادران سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ دار، پھانسی سے نہیں بچ سکتے، چوہدری فیاض احمد

13 Sep 2017 19:49

پی اے ٹی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ ''شریفوں'' نے ریاستی طاقت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر ماڈل ٹائون میں ظلم وبربریت کی انتہا کی، عدالت جسٹس باقر نجفی رپورٹ شائع کرنے کا حکم دے تاکہ قاتل کیفر کردار تک پہنچ سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ ظالم حکمرانوں نے پاکستان کو ہی ''برما'' بنا رکھا ہے۔ ماڈل ٹائون میں نام نہاد شریفوں نے ریاستی طاقت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر مظلوم اور نہتے شہریوں پر ظلم وبربریت کی انتہا کی۔ ماڈل ٹائون میں قتل و غارت گری کے ذمہ دار شریف برادران ہیں مگر اب وہ پھانسی سے نہیں بچ سکتے۔ ملتان میں انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا کہ ہماری درخواست عدالت عالیہ میں زیرسماعت ہے ہماری استدعا ہے کہ عدالت جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کوفوری شائع کرنے کا حکم دے تاکہ رپورٹ میں ذمہ دار ٹھہرائے گئے قاتل کیفر کردار تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کسی بھی جماعت کے اندر جمہوری روایات کے عکاس ہوتے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے تمام رہنما اور کارکنان اپنے انقلابی مشن کے ساتھ مخلص ہیں، انکے نزدیک عہدے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔ کارکنان اپنی مرضی سے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں تاکہ اس انٹراپارٹی الیکشن کے جمہوری عمل کو مکمل کیا جاسکے۔ اس موقع پر نگران صوبائی صدر یاسر ارشاد، رائو محمد عارف رضوی، میجر محمد اقبال چغتائی، پروفیسر جاویداختر، احسان سعیدی، چوہدری محمد اکرم گجر نمبردار، رائو عظمت علی اور دیگر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 668839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/668839/شریف-برادران-سانحہ-ماڈل-ٹائون-کے-ذمہ-دار-پھانسی-سے-نہیں-بچ-سکتے-چوہدری-فیاض-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org