QR CodeQR Code

برطانوی سرمایہ کار کمپنیاں پنجاب کے شعبہ صحت میں کھلے دل سے سرمایہ کاری کریں، شہباز شریف

13 Sep 2017 23:16

لندن میں وزیراعلیٰ پنجاب نے تعاون اور سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہیلتھ سیکٹر میں انقلابی نوعیت کی اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور شعبہ صحت کی بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں شعبہ صحت سے وابستہ ماہرین اور کمپنیوں کے اعلیٰ حکام نے ملاقات کی، جس میں پنجاب کے شعبہ صحت میں اصلاحات، سرمایہ کاری اور طبی سہولتوں کی بہتری کے امور پر بات چیت کی گئی۔ برطانیہ میں مقیم ہیلتھ پروفیشنلز، ماہرین اور ہیلتھ سیکٹر کے سرمایہ کاروں نے پنجاب حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور حکومت کی جنیٹوریل سروسز کی آؤٹ سورسنگ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی پالیسی اور اصلاحات کی ستائش کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تعاون اور سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہیلتھ سیکٹر میں انقلابی نوعیت کی اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور شعبہ صحت کی بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں، برطانوی سرمایہ کار کمپنیاں پنجاب کے شعبہ صحت میں کھلے دل سے سرمایہ کاری کریں، انہیں ہرممکن سہولتیں دینگے ۔


خبر کا کوڈ: 668895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/668895/برطانوی-سرمایہ-کار-کمپنیاں-پنجاب-کے-شعبہ-صحت-میں-کھلے-دل-سے-کاری-کریں-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org