QR CodeQR Code

عزاداران امام حسین کو سہولت فراہم کرکے ہمیں دلی سکون و اطمینان حاصل ہوتا ہے، چیئرمین بلدیہ کورنگی کراچی

14 Sep 2017 03:02

محرم الحرم کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس کے موقع پر سید نیر رضا نے کہا کہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ آپس میں ایک دوسرے کے عقائد، مذہبی تہواروں اور روایات کا احترم کریں، کیونکہ ہم سب ایک اللہ اور ایک رسول ﷺ کو ماننے والے ہیں، تمام مکاتب فکر اور عقائد سے تعلق رکھنے والوں کو آپس کے باہمی رابطوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سید نیر رضا، ڈپٹی کمشنر کورنگی سید مہدی شاہ، کمانڈر 83 ونگ کرنل عمران، ایس ایس پی کورنگی نعمان احمد صدیقی، وائس چیئرمین سید احمر علی، عزاداران کی تنظیموں، امام بارگاہوں، جلوسوں کی گزرگاہوں کے منتظمین، مختلف مکتب ہائے فکر کے علمائے کرام، بلدیہ کورنگی کے افسران و مختلف محکموں کے نمائندوں کی اجلاس میں شرکت / مختلف محکموں کے افسران کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایات / بلدیہ کورنگی میں موجود تمام امام بارگاہوں، مساجد اور جلوسوں کے روٹس کے اطراف صفائی ستھرائی، روشنی کے انتظامات سڑکوں کی مرمت کے کام یکم محرم الحرام سے قبل مکمل کر لئے جانے کی ہدایات۔ چیئرمین سید نیر رضا نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین کی قربانی کا اصل مقصد پوری دنیا میں اسلام کی سر بلندی اور اتحاد بین المسلمین تھا، اب یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ آپس میں ایک دوسرے کے عقائد، مذہبی تہواروں اور روایات کا احترم کریں، کیونکہ ہم سب ایک اللہ اور ایک رسول ﷺ کو ماننے والے ہیں، تمام مکاتب فکر اور عقائد سے تعلق رکھنے والوں کو آپس کے باہمی رابطوں میں اضافہ کرنا ہوگا، تاکہ محرم الحرام کے موقع پر ہم سب مل کر عزاداران حسین کو سہولیات فراہم کرسکیں۔ بلدیہ کورنگی کی جانب سے ہر زون میں 2 فوکل پرسن بنائے گئے جو چاروں زونز میں محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگاہوں، جلوسوں کی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں گے تاکہ بر وقت ان کے مسائل حل کئے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر عزاداران حسین کو سہولت فراہم کرکے ہمیں دلی سکون اور اطمینان حاصل ہوتا ہے اور ہم کسی پر کوئی احسان نہیں کرتے یہ ہمارا دینی فریضہ ہے، اللہ پاک ہمارے اس عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول کرے، کے الیکٹرک یکم محرم الحرام تا عاشورہ لوڈشیڈنگ سے مکمل گریز کرے، کیونکہ لوڈشیڈنگ سے عزاداران کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا، اس سلسلے میں کے الیکٹرک خصوصی ٹیمیں تشکیل دے جو یکم محرم الحرام تا عاشورہ لوڈشیڈنگ کی روک تھام کے لئے خصوصی اور عملی اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایم سی کورنگی میں محرم الحرم کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس کے موقع پر کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کورنگی سید مہدی شاہ، کمانڈر 83 ونگ کرنل عمران، ایس ایس پی کورنگی نعمان احمد صدیقی، وائس چیئرمین سید احمر علی، عزاداران تنظیموں، امام بارگاہوں، جلوسوں کی گزرگاہوں کے منتظمین، مختلف مکتب ہائے فکر کے علمائے کرام، بلدیہ کورنگی کے افسران و مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کورنگی سید نیر رضا نے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کورنگی سید مہدی شاہ، کمانڈر 83 ونگ کرنل عمران، ایس ایس پی کورنگی نعمان احمد صدیقی کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں پر حکومت سندھ اور سیکورٹی فورسز اور بلدیاتی نمائندے مل کر اس لئے بیٹھے ہیں کہ کس طرح سے محرم الحرام کے موقع پر ہونے والی مجالس، جلوسوں اور محافل کے حوالے سے جو مسائل ہیں ان کو مل کر حل کیا جائے اور اس سے پہلے بھی ہمیشہ انتظامیہ نے اور سیکورٹی فورسز نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے، جیسا پہلے ان کے تعاون اور تجاویز کی روشنی میں کاموں کو انجام دیا ہے اس دفعہ بھی انشاء اللہ سب لوگوں کے تعاون اور تجاویز کی روشنی میں کام کیا جائے گا، تاکہ عزاداران امام حسین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


خبر کا کوڈ: 668910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/668910/عزاداران-امام-حسین-کو-سہولت-فراہم-کرکے-ہمیں-دلی-سکون-اطمینان-حاصل-ہوتا-ہے-چیئرمین-بلدیہ-کورنگی-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org