QR CodeQR Code

ذوالفقار بھٹو نے کوٹہ سسٹم لگاکر مہاجروں کی تین نسلیں برباد کردیں، موجودہ حکومت بھی یہی کررہی ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر

14 Sep 2017 03:47

طلبہ کے وفد سے گفتگو میں چیئرمین ایم آئی ٹی کا کہنا تھا کہ مہاجروں کو تعلیمی عمل سے دور رکھنے کیلئے نت نئے جال بچھائے جارہے ہیں، افسوس کہ اس ساری صورتحال کے باوجود مہاجر حقوق کے دعویدار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کراچی کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے والے مہاجروں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی اور ناانصافی برداشت نہیں کی جائیگی، پیپلز پارٹی کی حکومت مہاجر دشمنی میں اندھی ہوچکی ہے اور وہ مہاجروں کو تباہ کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ اگر صوبائی حکومت نے کراچی اور مہاجر دشمنی بند نہ کی تو پھر طلبہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا کہ کراچی پر سیاسی، انتظامی اور حکومتی بدمعاشی، دھونس اور دھاندلی کے ذریعے تعلیمی نظام کو بھی تباہ کیا جارہا ہے، نئی داخلہ پالیسی میں سندھ کے تمام میڈیکل کالجوں کے مشترکہ داخلوں کا فیصلہ اور میرٹ لسٹ کراچی دشمن اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے شہری و دیہی تفریق کوٹہ سسٹم نافذ کرکے مہاجروں کی تین نسلوں کو تباہ و برباد کردیا، اب رہی سہی کسر مراد علی شاہ کی حکومت پورا کرنا چاہتی ہے، مہاجروں کو تعلیمی عمل سے دور رکھنے کیلئے نت نئے جال بچھائے جارہے ہیں، افسوس کہ اس ساری صورتحال کے باوجود مہاجر حقوق کے دعویدار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تعلیم دشمن پالیسی کیخلاف تمام سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں، طلبہ، وکلاء، صحافی، بیوروکریٹس اُٹھ کھڑے ہوں اور مہاجر اتحاد تحریک کے ہاتھ مضبوط کریں۔


خبر کا کوڈ: 668913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/668913/ذوالفقار-بھٹو-نے-کوٹہ-سسٹم-لگاکر-مہاجروں-کی-تین-نسلیں-برباد-کردیں-موجودہ-حکومت-بھی-یہی-کررہی-ہے-ڈاکٹر-سلیم-حیدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org