QR CodeQR Code

مسلم کانفرنس نے حکومت کیخلاف 16نکاتی چارج شیٹ پیش کر دی

14 Sep 2017 09:25

ایم سی کے رہنمائوں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیگی حکومت کشمیری عوام کیلئے عذاب الٰہی بنی ہوئی ہے۔ این ٹی ایس کے نام پر پڑھے لکھے نوجوانوں سے فراڈ ہو رہا ہے، ریاستی وسائل پاکستان کے ضمنی الیکشن میں پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے رہنماؤں مرتضیٰ گیلانی، میر عتیق الرحمان، اعجاز عباسی، خواجہ شفیق احمد، یاسر نقوی اور دیگر نے پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کیخلاف 16نکات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کر دی اور کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت ناکام ہو چکی ہے، لیگی حکومت کشمیری عوام کیلئے عذاب الٰہی بنی ہوئی ہے، ہزاروں ملازمین تنخواہوں کے لئے سراپا احتجاج ہیں۔ این ٹی ایس کے نام پر پڑھے لکھے نوجوانوں سے فراڈ ہو رہا ہے، ریاستی وسائل پاکستان کے ضمنی الیکشن میں پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم اپنی کابینہ سمیت دارالحکومت سے غائب ہیں وہ لاہور میں ضمنی الیکشن کی مہم چلا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 668944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/668944/مسلم-کانفرنس-نے-حکومت-کیخلاف-16نکاتی-چارج-شیٹ-پیش-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org