QR CodeQR Code

پاکستانی وزیر خارجہ کے ایران سفر کے بعد

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا روس کا دورہ

سوچی میں پوٹین سے ملاقات

14 Sep 2017 16:33

ایرانی وزیرخارجہ ایسے موقع پر روسی حکام سے دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے سوچی پہنچ گئے ہیں کہ پاکستانی وزیر خارجہ چین اور ایران کا دورہ کرکے ترکی میں ہیں جہاں سے وہ روس کے بعد امریکہ کا دورہ کرینگے۔


اسلام ٹائمزـ تاس نیوز کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ میخیل بوگدانف کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف روسی حکام سے دو طرفہ تعلقات سمیت مشرق وسطٰی اور دیگر مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات کے علاوہ شام میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مشرق وسطٰی کے مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس، ایرانی حکام کے ساتھ شام اور عراق سمیت خیلج فارس کے مسائل پر مشاورت جاری رکھنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلٰی وفد کے ہمراہ روس کے شہر سوچی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایک روزہ دورے کے دوران روسی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ ایسے موقع پر ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ امریکہ کی جانب سے وضع شدہ نئی افغان پالیسی پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے عالمی قوتوں کے دورے پر ہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف چین اور ایران کا دورہ کرنے کے بعد ترکی گئے ہیں، جو جلد ہی روس اور امریکہ کا بھی دورہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 669000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/669000/ایرانی-وزیر-خارجہ-محمد-جواد-ظریف-کا-روس-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org