QR CodeQR Code

کراچی، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف آج سے خصوصی مہم کا آغاز

14 Sep 2017 15:12

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف مہم ایک ہفتے جاری رہے گی، ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق موٹر سائیکل چلانے والے تمام حضرات کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ ہیلمٹ کا استعمال کریں، جبکہ خصوصی مہم کے ذریعے بلاتفریق کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک پولیس کی جانب سے آج سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف مہم ایک ہفتے جاری رہے گی۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق موٹر سائیکل چلانے والے تمام حضرات کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ ہیلمٹ کا استعمال کریں، جبکہ خصوصی مہم کے ذریعے بلاتفریق کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 669032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/669032/کراچی-بغیر-ہیلمٹ-موٹر-سائیکل-چلانے-والوں-کیخلاف-ا-ج-سے-خصوصی-مہم-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org