QR CodeQR Code

پشاور، محرم الحرام کے دوران ہوٹل اور سرائے بند رکھنے کے احکامات

14 Sep 2017 16:31

ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری حکمنامے کے مطابق محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر یکم محرم سے دسویں تک اندرون شہر میں افغان مہاجرین کے داخلے، پٹاخوں، تیزاب کی فروخت، وال چاکنگ، قابل اعتراض پمفلٹس کی تقسیم، مساجد اور امام بارگاہوں پر پوسٹر چسباں کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران اندرون شہر واقع سرائے اور ہوٹلوں کو بند رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔  ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کے دفتر سے جاری حکمنامے کے مطابق محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر یکم محرم سے دسویں تک اندرون شہر میں افغان مہاجرین کے داخلے، پٹاخوں، تیزاب کی فروخت، وال چاکنگ، قابل اعتراض پمفلٹس کی تقسیم، مساجد اور امام بارگاہوں پر پوسٹر چسباں کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔  مراسلے کے مطابق ساتویں محرم سے دسویں تک سٹی اور کینٹ ایریا میں ہوٹلوں اور سرائے میں رہائش اختیار کرنے، اسلحہ کی دکانیں کھلی رکھنے، رینٹ پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں دینے پر بھی پابندی ہوگی۔ ڈی سی آفس سے جاری مراسلے کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 669043

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/669043/پشاور-محرم-الحرام-کے-دوران-ہوٹل-اور-سرائے-بند-رکھنے-احکامات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org