QR CodeQR Code

میانمار حکومت نے مظالم میں چنگیز خان اور ہلاکو خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

14 Sep 2017 17:44

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایٹمی سائنسدان نے کہا کہ شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم کے تجربے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اگر ہنگامی اجلاس بلایا جاسکتا ہے، تو روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے بدترین مظالم پر ایسا کیوں نہیں کیا جارہا ؟۔


اسلام ٹائمز۔ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے برما میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم دیکھ کر بہت دکھ ہوا، میانمار حکومت نے مظالم میں چنگیز خان اور ہلاکو خان کو بھی مات دیدی ہے، لیکن افسوس ہے کہ انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر اقوام متحدہ، یورپی یونین، او آئی سی اور انسانی حقوق کی نام نہاد عالمی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم کے تجربے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اگر ہنگامی اجلاس بلایا جاسکتا ہے، تو روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے بدترین مظالم پر ایسا کیوں نہیں کیا جارہا ؟۔


خبر کا کوڈ: 669060

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/669060/میانمار-حکومت-نے-مظالم-میں-چنگیز-خان-اور-ہلاکو-کو-بھی-پیچھے-چھوڑ-دیا-ہے-ڈاکٹر-عبدالقدیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org