QR CodeQR Code

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام شام کے صدر بشار الاسد کا خط

14 Sep 2017 18:20

میں عربی جمہوریہ شام کی عوام اور اپنی طرف سے جناب عالی اور ایرانی قوم کا نہایت ہی مشکور و ممنون ہوں نیز خداوند عالم کی بارگاہ میں دست بہ دعا ہوں کہ دونوں ملکوں میں اتحاد اور دوستی کی فضا کو قائم و دائم رکھے، حضرت امام! حقیر کیطرف سے صمیم قلب کیساتھ شکریہ اور قدردانی کو قبول کیجئے۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے صدر بشار الاسد کی طرف سے رہبر معظم کے نام ایرانی وزارت خارجہ کو موصول ہونے والے خط کا مضمون اس طرح ہے:
بسم اللہ الرحمان الرحیم
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی امام سید علی خامنہ ای سلام علیکم ورحمت اللہ و براکاتہ
سب سے پہلے میں آپکی خدمت اقدس نیز ایرانی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ شام کی فوج نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر شہر دیرالزور کا محاصرہ توڑا، جس میں ہمارے ایرانی بھائیوں نے بھی اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا، لٰہذا اس کامیابی میں ایران بھی برابر کا شریک ہے، نیز اسی سلسلہ میں ہم آپکے تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں کہ جنابعالی نے دہشتگردی کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے ہماری حمایت کی۔ عربی جمہوریہ شام اور اسلامی جمہوریہ ایران دونوں مل کر ظلم اور بربریت اور دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے نیز عدالت، برابری، شرافت کی بنیاد پر علاقائی اور بین الاقوامی نظام حکومت قائم کریں گے، جس میں ہر قوم اور ہر ملک مساوی ہوگا، میں عربی جمہوریہ شام کی عوام اور اپنی طرف سے جناب عالی اور ایرانی قوم کا نہایت ہی مشکور و ممنون ہوں نیز خداوند عالم کی بارگاہ میں دست بہ دعا ہوں کہ دونوں ملکوں میں اتحاد اور دوستی کی فضا کو قائم و دائم رکھے، حضرت امام! حقیر کی طرف سے صمیم قلب کے ساتھ شکریہ اور قدردانی کو قبول کیجئے۔
بشار الاسد


خبر کا کوڈ: 669073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/669073/رہبر-معظم-انقلاب-اسلامی-کے-نام-شام-صدر-بشار-الاسد-کا-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org