QR CodeQR Code

بلدیاتی انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہیں، سردار عتیق

15 Sep 2017 07:39

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت حلقہ بندیوں میں ردوبدل کر کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، جسے عوامی طاقت سے ناکام بنایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس بلدیاتی انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھن چھتر، بانڈی فتح جنگ، ایئرپورٹ سمیت مختلف مقامات پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر جماعتی انتخابات قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر نئی مردم شماری کے مطابق حد بندیوں کو حتمی شکل دے، حکومت حلقہ بندیوں میں ردوبدل کر کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، جسے عوامی طاقت سے ناکام بنایا جائے گا۔ سردار عتیق ا حمد نے کہا کہ کار کن الیکشن کی بھرپور تیار ی کریں۔


خبر کا کوڈ: 669159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/669159/بلدیاتی-انتخابات-کیلئے-پوری-طرح-تیار-ہیں-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org