0
Friday 15 Sep 2017 10:58

نوشہرہ، پبی سے لاپتہ لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار

نوشہرہ، پبی سے لاپتہ لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ضلع نوشہرہ کے تھانہ پبی پولیس نے دو روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی جوانسال لڑکی کو بازیاب کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ مسماۃ نگہت بی بی بیوہ اختر منیر نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کی بیٹی مسماۃ (پ) سودا سلف خریدنے بازار گئی تھی جہاں سے وہ لاپتہ ہوگئی۔ ڈی ایس پی پبی سرکل لقمان خان کے مطابق رپورٹ کے بعد لڑکی کی تلاش کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے سائنسی خطوط پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع چارسدہ کے علاقہ نستہ سے مغویہ لڑکی کو بحفاظت بازیاب کرکے ملزم طارق ولد باچا ساکن نستہ کو گرفتار کرلیا۔ ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود نے لڑکی کو بازیاب کرنے والی ٹیم کو توصیفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کردیا ہے۔ دوسری جانب سوات پولیس نے لڑکی کو اغواء کرنے کے الزام میں 3 بھائیوں کو کلنبڑ کے علاقے سے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں بھائیوں معمر، افضل اور رضوان پر چند روز قبل ایک لڑکی کو اغواء کرنے کا الزام ہے، ملزمان کو حوالات میں بند کردیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 669178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش