QR CodeQR Code

کراچی، آئندہ دنوں میں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان

15 Sep 2017 18:12

ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں رواں سال مون سون سسٹم میں بارشوں کے چار سے پانچ اسپیل ہوئے ہیں، تاہم مون سون کا یہ سلسلہ اب ختم چکا ہے، آنے والے چند روز کے دوران درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے اور آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں رواں سال کا مون سون سسٹم اختتام پذیر ہو گیا ہے، شہر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ 15 جولائی سے 15 ستمبر تک ہوتا ہے، جبکہ شمالی علاقہ جات میں مون سون کا سلسلہ 30 ستمبر تک جاری رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں رواں سال مون سون سسٹم میں بارشوں کے چار سے پانچ اسپیل ہوئے ہیں، تاہم مون سون کا یہ سلسلہ اب ختم چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں اگلا ہفتہ گرم رہنے کا امکان ہے اور آنے والے چند روز کے دوران درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے، جبکہ سمندرمیں کوئی موسمیاتی سرگرمی ہوئی، تو درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 669277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/669277/کراچی-ا-ئندہ-دنوں-میں-شدید-گرمی-پڑنے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org