QR CodeQR Code

پاک افغان بارڈر طورخم پر یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکے، اہلکاروں سمیت 7 زخمی

15 Sep 2017 19:27

پولیٹیکل حکام کے مطابق آج دوپہر طورخم بارڈ پر سکیورٹی اہلکار معمول کے مطابق چیکنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکے ہوگئے جس کے نتیجہ میں 4 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی میں پاک افغان بارڈر طورخم پر یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق آج دوپہر طورخم بارڈ پر سکیورٹی اہلکار معمول کے مطابق چیکنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکے ہوگئے جس کے نتیجہ میں 4 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں ایک بچہ اور 2 افغان باشندے بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کےلئے لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد پاک افغان بارڈر طورخم کو ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 669306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/669306/پاک-افغان-بارڈر-طورخم-پر-یکے-بعد-دیگرے-2-بم-دھماکے-اہلکاروں-سمیت-7-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org