0
Friday 15 Sep 2017 20:34

کراچی، ٹریفک پولیس متحرک، ہیلمٹ نہ پہننے پر شہریوں کو 7 لاکھ روپے کے چالان

کراچی، ٹریفک پولیس متحرک، ہیلمٹ نہ پہننے پر شہریوں کو 7 لاکھ روپے کے چالان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ نہ لگانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف دوسرے روز بھی مہم جاری رہی، مہم کے پہلے روز ہیلمٹ نہ لگانے والے پانچ ہزار شہریوں سے 7 لاکھ 15 ہزار روپے چالان وصول کیا، 304 موٹر سائیکلیں ضبط بھی کیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم دوسرے روز بھی جاری رہی، شہر بھر کے چوراہوں، سگنلز پر بغیر ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سواروں کی پکڑ دھکڑ کی گئی۔ مہم کے پہلے روز پانچ ہزار چالان کرکے شہریوں کی جیب سے 7 لاکھ 15 ہزار روپے وصول کئے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ چالان ڈیڑھ ہزار ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں کئے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مہم کے مثبت اثرات نکل رہے ہیں، ہیلمٹ لگانے والے موٹر سائیکل سواروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹریفک پولیس کی یہ مہم جمعرات تک جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 669338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش