QR CodeQR Code

ہم نے شرپسند عناصر کو کمزور کیا، ختم نہیں کیا، مولانا فضل الرحمان

15 Sep 2017 21:49

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ توقع تھی کہ نظر ثانی کی اپیلیں مسترد ہی ہوں گی تاہم کچھ فیصلے تاریخ پر چھوڑنے چاہئیں، ایسے فیصلے دنیا میں نظیر کے طور پر استعمال نہیں ہوتے، بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کو عدالتی قتل قرار دیا گیا، جب کہ محاذ آرائی کی طرف نہیں جانا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ توقع تھی کہ اپیلیں مسترد ہی ہوں گی تاہم کچھ فیصلے تاریخ پر چھوڑنے چاہئیں جب کہ ایسے فیصلے دنیا میں مثال کے طور پر استعمال نہیں ہوتے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ توقع تھی کہ اپیلیں مسترد ہی ہوں گی تاہم کچھ فیصلے تاریخ پر چھوڑنے چاہئیں، ایسے فیصلے دنیا میں نظیر کے طور پر استعمال نہیں ہوتے، بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کو عدالتی قتل قرار دیا گیا، جب کہ محاذ آرائی کی طرف نہیں جانا چاہیئے۔ اس سے گریز کرنے پر سسٹم چلتا رہے گا اور سسٹم کو کوئی نقصان نہی ہو گا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لوگ ووٹ مسلم لیگ (ن) کو ہی دیں گے، پنجاب اور وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے جب کہ الیکشن میں پنجاب کا اہم کردار ہوتا ہے۔ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد دنیا کے اعتماد کا مظہر ہے، ہم نے شر پسند عناصر کو کمزور کیا لیکن ختم نہیں۔


خبر کا کوڈ: 669355

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/669355/ہم-نے-شرپسند-عناصر-کو-کمزور-کیا-ختم-نہیں-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org