0
Friday 15 Sep 2017 23:42

انٹی ٹیررسٹ اقدامات کے ذمہ دار ادارے کے سربراہ امریکی لیفٹیننٹ جنرل کا تین روزہ دورہ پاکستان مکمل

انٹی ٹیررسٹ اقدامات کے ذمہ دار ادارے کے سربراہ امریکی لیفٹیننٹ جنرل کا تین روزہ دورہ پاکستان مکمل
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے لیفٹیننٹ جنرل مائیکل شیلڈز کی رہنمائی میں چار رکنی امریکی وفد نے رواں ہفتے پاکستان کا تین روزہ دورہ کیا جہاں انھوں نے پاکستان کے عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ امریکی سفارت خانے سے جاری اعلامیے کے مطابق لیفٹننٹ جنرل مائیکل شیلڈز جوائنٹ امپرووائزڈ تھریٹ آرگنائزیشن (جے آئی ڈی او) جیسی تنظیم کے سربراہ ہیں جو پاک فوج کے انسداد دہشت گردی میں بارودی مواد سے نمٹنے کی کوششوں میں تعاون کررہی ہے۔ اعلامیے کے مطابق جنرل شیلڈز نے دورے میں پاک فوج کے کاؤنٹرامپرووائزڈ ایکسپلوزیو ڈیوائس آرگنائزیشن (سی آئی ای ڈی او) کے چیئرمین سے ملاقات کی جہاں پاکستان اور امریکا کے درمیان فوجی تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ امریکی سفارت خانے کے اعلامیے کے مطابق جنرل شیلڈز کا کہنا تھا کہ میں آئی ای ڈی خطرات سے نمٹنے کے لیے کوششوں کے سلسلے میں پاکستانی رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے ملنے والے موقعے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک پیچیدہ مسئلہ جس کے لیے ہمیں مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے، میں پاکستان اور سی آئی ای ڈی او کے ساتھ مل کر کوششوں کو جاری رکھنے لیے پرعزم ہوں۔ جنرل شیلڈز نے ملٹری کالج آف انجینیئرنگ رسالپور میں کاؤنٹر آئی ای ڈی، ایکسپلوزیو اور میونیشن اسکور (سی ای ایم ایس) کا بھی دورہ کیا۔ ملٹری کالج آف انجینیئرنگ کے کمانڈنٹ نے لیفٹننٹ جنرل شیلڈز کو کالج میں آئی ای ڈیز کو نارکارہ بنانے اور میدان جنگ میں دیگر معاملات سے نمٹنے کے لیے فوجیوں کو دی جانے والی تربیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ جنرل شیلڈ نے پاکستان کے دورے میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ، ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا اور وزارت داخلہ کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔
خبر کا کوڈ : 669367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش