QR CodeQR Code

حکومت لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو چکی، سردار عتیق

16 Sep 2017 08:27

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ عوام کو اندھیروں میں ڈبو کر حکومت کس کا انتقام لے رہی ہے۔ حکومت واپڈا، وفاقی وزارت پانی و بجلی کے ساتھ لوڈشیڈنگ بارے مذاکرات کرے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ عوام کو اندھیروں میں ڈبو کر حکومت کس کا انتقام لے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت واپڈا، وفاقی وزارت پانی و بجلی کے ساتھ آزاد کشمیر کے عوام کا مقدمہ لڑنے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمہ یا کمی کے لئے مذاکرات کرے۔ اگر حکومت نے آزاد کشمیر بھر میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو مسلم کانفرنس پورے آزاد کشمیر میں تحریک چلائے گی۔ اس موقع پر سابق وزیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی، دیوان علی خان چغتائی، شمیم علی ملک، راجہ ثاقب مجید، میر عتیق الرحمن بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 669400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/669400/حکومت-لوڈشیڈنگ-پر-قابو-پانے-میں-بری-طرح-ناکام-ہو-چکی-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org