QR CodeQR Code

محرم میں امن رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان

16 Sep 2017 10:27

اجلاس میں سجاد خان نے کہا کہ پشاور میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنا ہم سب کا فرض ہے تاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام دنیا بھر کو پہنچے۔


اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران پشاور میں امن کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے علماء کرام اور تاجر ہمیشہ کی طرح پولیس کے ساتھ تعاون کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام میں امن برقرار رکھنے کیلئے ادارہ تبلیغ الاسلام کے صدر، انجمن تاجران کینٹ، انجمن تاجران سٹی انصاف کیساتھ ہونے والے اجلاس میں کیا۔ جس میں ادارہ تبلیغ الاسلام کے صدر سید ظاہر علی شاہ، سینئر نائب صدر سید اسد علی شاہ، دیگر ممبران انجمن تاجران کینٹ شرافت علی مبارک، مجیب الرحمٰن، تاجر انصاف کے صدر شاہد خان ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق، ڈی ایس پی سٹی عتیق شاہ، ڈی ایس پی سٹی ٹو جوہر شاہ خان اور دیگر مشران نے شرکت کی۔ ایس ایس پی آپریشن نے تاجر برادری اور ادارہ تبلیغ الاسلام کی تجاویز سنیں اور اس پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ پشاور میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنا ہم سب کا فرض ہے تاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام دنیا بھر کو پہنچے۔


خبر کا کوڈ: 669433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/669433/محرم-میں-امن-رکھنا-ہم-سب-کی-ذمہ-داری-ہے-ایس-پی-آپریشنز-سجاد-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org