QR CodeQR Code

طورخم دھماکے، پاک افغان بارڈر دوسرے روز بھی بند

16 Sep 2017 11:24

گذشتہ روز نامعلوم شرپسندوں نے طورخم بارڈ پر یکے بعد دیگرے دو دستی بم دھماکے کئے تھے جس کے نتیجہ میں 6 ایف سی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے تھے، واقعہ کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک افغان بارڈر طورخم گذشتہ روز ہونے والے یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں کے بعد آج دوسرے روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر طورخم بارڈ کو بند کیا گیا ہے جس کے باعث سرحد کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور مسافروں کے رش میں بھی اضافہ ہوا ہے تاہم کسی کو بھی سرحدی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز نامعلوم شرپسندوں نے طورخم بارڈ پر یکے بعد دیگرے دو دستی بم دھماکے کئے تھے جس کے نتیجہ میں 6 ایف سی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے تھے، واقعہ کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 669463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/669463/طورخم-دھماکے-پاک-افغان-بارڈر-دوسرے-روز-بھی-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org