0
Saturday 16 Sep 2017 13:33

چینی قونصلیٹ‌ جنرل کا وفد کے ہمراہ تربت یونیورسٹی گوادر کیمپس کا دورہ

چینی قونصلیٹ‌ جنرل کا وفد کے ہمراہ تربت یونیورسٹی گوادر کیمپس کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ چین کے قونصلیٹ جنرل کراچی کے ایک وفد نے تربت یونیورسٹی کے گوادر کیمپس کا دورہ کیا۔ وفد میں قونصل کلچر ژوزیجی لی ژیامنگ، مسٹر چن، چائینا اوور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی پاکستان کے چیئرمین اور سی ای او مسٹر ژنگ باو ژونگ اور ڈپٹی جنرل منیجر گوادر فری زون مسٹر پیٹر ہو شامل تھے۔ ڈپٹی مینجر ایڈمن گوادر فری زون داد اللہ یوسف اور پروٹوکول آفیسر نسیم دشتی بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے رجسٹرار ڈاکٹر حنیف الرحمان کے ہمراہ وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر گوادر کیمپس کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بلوچ، انچارج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شہناز نور، انچارج کمپیوٹر سائنسز حفیظ الرحمان اور انچارج کامرس مجاہد حسین کے علاوہ گوادر کیمپس کے فیکلٹی ممبران سعدیہ نصیر، محمد ارشاد، صغیر احمد، فدا حسین، میر بلال خان، عبید علی اور شے حق بلوچ علی بھی موجود تھے۔ وفد نے مختلف کلاس رومز، کمپیوٹر لیب، لائبریری اور سی پیک سٹڈی سنٹر کا دورہ کیا اور فیکلٹی ممبران اور طالب علموں سے تبادلہ خیال کیا۔

تربت یونیورسٹی کے ترقیاتی منصوبوں اور تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا کہ گوادر کیمپس کو مستقبل قریب میں یونیورسٹی آف گوادر کا درجہ دیا جائیگا۔ جہاں سائنسز، انجیئرنگ اور سوشل سائنس کے تیس سے زائد مضامین کے علاوہ عہد حاضر کے تقاضوں کے مطابق ماڈرن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات کھولے جائیں گے۔۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور چانسلر آفس کے تعاون سے تربت یونیورسٹی اور چائینیز یونیورسٹیوں کے درمیان رابطوں کو بڑھانے اور فیکلٹی اسٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام شروع کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وفد نے کہا کہ وہ اس علاقے میں جدید سائنسی علوم کو فروغ دینے کے لئے تربت یونیورسٹی اور مستقبل کی گوادر یونیورسٹی کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے گوادر کیمپس کے فیکلٹی ممبران اور طلباء کی استعداد کار بڑھانے کے لئے بھی تعاون کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ آخر میں وائس چانسلر نے وفد کے ارکان کو تربت یونیورسٹی کی شیلڈ پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 669495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش