QR CodeQR Code

قومی ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عملدرآمد ہر حال میں یقینی بنانا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

16 Sep 2017 14:26

کراچی میں معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ سرکاری اداروں سمیت ہر سطح پر ملک کی دولت لوٹنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے ساتھ ملک کی لوٹی گئی دولت واپس لی جائے، حکومت بلاامتیاز کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بدعنوانی ملک کیلئے کینسر ہے، اس کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، حقائق کی روشنی میں کرپشن اور بے قاعدگیوں کے خاتمے کیلئے احتساب کا نظام مؤثر بنانے کی اشد ضرورت ہے، عوام کی فلاح و بہبود اور حقوق کی راہ میں کرپشن بڑی رکاوٹ ہے، بدعنوانی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے قومی ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عملدرآمد ہر حال میں یقینی بنانا ہوگا، قومی خزانہ عوام کی امانت ہے، اس امانت میں خیانت اور کرپشن کرنیوالوں کے خلاف قانون کو ہر حال میں حرکت میں لایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر ملاقات کیلئے آئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کرپشن کے دروازے کو ہمیشہ کیلئے بند کرکے ہی غریبوں کے استحصال کو ختم کیا جا سکتا ہے، سرکاری اداروں سمیت ہر سطح پر ملک کی دولت لوٹنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے ساتھ ملک کی لوٹی گئی دولت واپس لی جائے، حکومت بلاامتیاز کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی ایکشن پلان ملک کے عوام کی ترجمانی ہے، انتہاپسند اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنیوالوں کی بہتر کارکردگی کے باعث کراچی میں امن قائم ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 669508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/669508/قومی-ایکشن-پلان-پر-اسکی-روح-کے-مطابق-عملدرا-مد-ہر-حال-میں-یقینی-بنانا-ہوگا-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org