0
Saturday 16 Sep 2017 18:09

ملتان، الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام مستحقین میں لاکھوں روپے مالیت کے چیک تقسیم

ملتان، الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام مستحقین میں لاکھوں روپے مالیت کے چیک تقسیم
اسلام ٹائمز۔ الخدمت فائونڈیشن ملتان کے صدر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ حکمران حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کو ترجیح دیتے اور کرپشن و لوٹ مار نہ کرتے تو آج انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، جماعت اسلامی ایک اسلامی پاکستان، خوشحال پاکستان کے سلسلے میں جدوجہد کر رہی ہے اور اسی جذبے کے تحت الخدمت فائونڈیشن مستحق لوگوں میں بلاسود قرضوں کا اجراء بھی کر رہی ہے، تاکہ وہ باعزت انداز میں اپنے خاندانوں کی کفالت کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت مائیکرو فنانس کے زیراہتمام 30 مستحق افراد میں 6 لاکھ روپے مالیت کے چیک تقسیم کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں محمد احمد چغتائی، چوہدری امین، چوہدری خالد منیر، رضوان بٹ، ڈاکٹر ولی مجاہد، نعیم چشتی، اسرار حسین نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نشتر ہسپتال میں فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے بعد بہت جلد کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں بھی فلٹریشن پلانٹ لگا رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ہیپاٹائیٹس جیسی بیماریوں سے بچائو بارے فری ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں، جبکہ ملتان سے تعلق رکھنے والے پانچ ہزار پولیس اہلکاروں کی سکریننگ کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن نے حاجی کیمپ میں عازمین حج کو 35 ہزار پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں، ڈونرز جو کچھ ہمیں مہیا کرتے ہیں اس کو پھر ہم آگے مستحق لوگوں میں مہیا کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 669556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش