0
Saturday 16 Sep 2017 19:14

پاک افغان طورخم بارڈر آمدورفت کے لئے کھول دیاگیا

پاک افغان طورخم بارڈر آمدورفت کے لئے کھول دیاگیا
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان طورخم بارڈر آج سہ پہر 3 بجے ہر قسم آمدورفت کے لئے اعلی عسکری قیادت کے احکامات پر کھول دیاگیا۔ بارڈر کے دونوں اطراف گاڑیاں رواں دواں ہیں اور لوگوں کو بھی دونوں جانب آنے جانے کی اجازت دی جارہی ہیں۔ یاد رہے طورخم بارڈر کو گزشتہ روز بم دھماکوں کے نتیجے میں بند کردیا گیا تھا۔ دھماکوں میں 7 ایف سی اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس حوالے سے آج دونوں ملکوں کے سکیورٹی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس میں کل کے دھماکوں اور بارڑد سکیورٹی کے معاملات زیربحث آئے۔ میٹنگ میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر ارشاد جبکہ افغانستان کی کرنل نثارنے کی۔
خبر کا کوڈ : 669579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش