QR CodeQR Code

عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، سردار عتیق

17 Sep 2017 07:57

نیلم ویلی کے دورہ کے دوران کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت غریب شہریوں کو ملازمتوں اور تنخواہوں سے محروم کر رہی ہے۔ حکومت آزاد کشمیر نے اداروں کو مستحکم کرنے کے بجائے ختم کرنا شروع کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت غریب شہریوں کو ملازمتوں اور تنخواہوں سے محروم کر رہی ہے۔ حکومت آزاد کشمیر نے اداروں کو مستحکم کرنے کے بجائے ختم کرنا شروع کر دیا ہے۔ حکومت غریب بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیلم ویلی کے دورہ کے دوران کہوڑی پٹہکہ، پنجگراں، نوسیری میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صدر مسلم کانفرنس نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ اس موقع پر پیر غلام مرتضیٰ گیلانی، میر عتیق الرحمان، راجہ ثاقب مجید، خواجہ محمد شفیق، اعجاز عباسی، یاسر نقوی بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 669673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/669673/عوام-کے-حقوق-پر-کسی-کو-ڈاکہ-نہیں-ڈالنے-دیں-گے-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org