0
Sunday 17 Sep 2017 19:35

نوازشریف کسی کو اختیارات دینا چاہتے ہیں اور نہ اختلاف رائے برداشت کرتے ہیں، اعتزاز احسن

نوازشریف کسی کو اختیارات دینا چاہتے ہیں اور نہ اختلاف رائے برداشت کرتے ہیں، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کسی کو اختیار نہیں دیتے جبکہ مسلم لیگ نون میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف دوسروں پر الزام لگاتے ہیں پہلے خود کو تو دیکھیں کیا کرتے رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ نون کی جماعت میں اس وقت پھوٹ پڑ چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کسی کو اختیارات دینا چاہتے ہیں اور نہ اختلاف رائے برداشت کرتے ہیں۔ یہی نہیں دوسروں کو سازشوں سے نکلوانے والے اب کہتے ہیں، مجھے کیوں نکالا؟ مجھے کیوں نکالا؟۔
خبر کا کوڈ : 669839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش