0
Sunday 17 Sep 2017 23:26

محرم الحرام، لاہور ڈویژن میں ایک ہزار 211 جلوس، 8 ہزار سے زائد مجالس ہوں گی

محرم الحرام، لاہور ڈویژن میں ایک ہزار 211 جلوس، 8 ہزار سے زائد مجالس ہوں گی
اسلام ٹائمز۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل کی زیرصدارت لاہور ڈویژن امن کمیٹی کے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں علمائے کرام و آئمہ کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام و آئمہ کرام مکمل طور پر یکسو ہیں، محرم الحرام ایثار و قربانی کا مہینہ ہے، علمائے کرام منافرت پر مبنی تحریر و تقریر کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، مشترکات کو فروغ دے کر اور فروعی مسائل کو چھوڑ کر ہی اتحاد کے راستے پر چلا جا سکتا ہے، ہر منبر سے اتحاد و یکجہتی اور باہمی اخوت کا درس دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر اور پاکستان کے دشمن ممالک کے کسی مذموم ارادے اور شرارت کو ناکام بنانے کیلئے علمائے کرام کی صفوں میں مکمل اتحاد ہے، علمائے کرام اور آئمہ کرام محرم الحرام میں حفاظتی انتظامات اور دیگر کاوشوں میں حکومت پنجاب کے احسن اقدامات کو سراہتے ہیں اور محرم میں قیام امن کیلئے ہر حکومتی اقدام اور انتظامیہ کیساتھ کھڑے ہیں۔

اجلاس میں مولانا عبدالخبیر آزاد، پیر عثمان نوری، علامہ حسین اکبر، مولانا امجد خان، علامہ مشتاق جعفری، علامہ اسعد عبید، ایڈووکیٹ طاہر جعفری، حافظ زبیر احمد ظہیر، خواجہ بشارت حسین کربلائی، پروفیسر عبدالرحمن لدھیانوی، قاری عزیز الرحمن عزیز، علامہ اصغر عارف چشتی، قاری عطاء الرحمن، عبدالستار نیازی، نصرت علی شہانی و دیگر علمائے کرام و آئمہ کرام نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا کہ لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کو مربوط انداز میں حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ محرم الحرام میں لاہور ڈویژن بھر میں تمام کیٹیگریز کے کل 1211 جلوس اور 8100 مجالس ہونگی جن میں اے کیٹیگری میں شامل جلوسوں کی تعداد 222 اور مجالس کی تعداد 760 ہے۔
خبر کا کوڈ : 669866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش